پشاور شہر میں عمارتوں اور پلوں پر بینرز اور پوسٹر لگانے پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضا بطہ فو جداری کی دفعہ 144 کے تحت شہر میں سر کا ری عما رتو ں اور پلو ں پر بینر ز اور پو سٹرز لگا نے پر فو ری پا بند ی عا ئد کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے جا ری کر دہ اعلا میہ کے مطا بق یہ پا بندی عر صہ 30 ایا م کیلئے لا گو رہے گی جبکہ خلا ف ورزی کر نے والوں کے خلا ف تعزیرات پا کستان کے دفعہ 188 کے تحت قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔ اعلا میے کے مطا بق یہ پا بندی پشاور میں جگہ جگہ سر کا ری عما رتو ں اور پلو ں پر لگا ئے گئے پو سٹروں و بینروں کی بھر ما ر کے با عث لگا ئی گئی ہے جس سے شہر کی خو بصو رتی متا ثر ہو رہی ہے۔