بریکوٹ ،زمینداروں سے ٹماٹروں کے بیج میں فراڈ ،کروڑوں کا نقصان

بریکوٹ ،زمینداروں سے ٹماٹروں کے بیج میں فراڈ ،کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریکوٹ (نمائندہ پاکستان) بریکوٹ کے علاقہ شموزئی کے زمینداروں کے ساتھ ٹماٹروں کے بیچ (تخم ) میں فراڈ ، کروڑوں کا نقصان ، زمیندا ر سراپا احتجاج بن گئے، ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا نوٹس لیا جائے ، عزیز الرحمان اور شفیع اللہ نامی افراد نے ہمارے ساتھ ٹماٹروں کے بیچ ( تخم ) میں دھوکہ کرکے ہمیں دو نمبر بیچ دیکر ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ، شموزئی خزانہ کے تمام درومدار زراعت پر ہے لیکن مذکورہ ڈیلروں نے غریب زمینداروں کو فونڈ رضوان اور 2022 رضوان کے نام پر دو نمبر بیچ(تخم ) دیکر یہاں کے غریب زمینداروں کا بیڑا غر ق کر دیا ۔ نتظامیہ اور محکمہ زراعت ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا نوٹس لیکر متعلقہ افراد کے زر عی لا ئسنس منسوخ کرکے قرار واقعی سز ا دی جا ئے اور ساتھ ہی زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جا ئے ، ان خیالات کا اظہا ر تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی گھڑی خزانہ کے زرعی دکانداران افضل خان ، خورشید علی ، محمد خالق ، ضلعی کونسلر زمین خان ،زمیندار نثار علی ، محمد سبحان ، عبد اللہ ، خان محمد ، ولی محمد ، عدنان ، سلطانی روم و دیگر نے پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شموزئی خزانہ میں شفع اللہ نامی شخص نے اپنے گھر میں مشن نصب کیا تھا، فونڈ رضوان اور 2022 رضوان جو کہ مشہور کمپنیاں ہیں کے پیک میں دو نمبر پیچ (تخم ) بند کر کے زمینداروں پر فروخت کیا۔ شروع میں جب ہمیں پتہ چلا کہ ٹماٹر کے بیچ دو نمبر ہے ۔ تو ہم عزیز الر حمن سے رابط کیا ۔ مگر وہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے محکمہ زراعت کے حکام کو درخواست دیں چکے ہیں ۔ اور AC بریکوٹ کو بھی تحریر ی درخواست دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوگوں نے قصدا عمدا فونڈ رضوان اور 2022 رضوان کے نام پر ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ جس کے باعث علاقہ شموزئی خزانہ کے زمینداروں کا 4 کروڑ سے ذائد نقصان ہوچکا ہے۔ بلکہ یہاں کے زمیندار مکمل دیوالیہ ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ، محکمہ زراعت کے حکام ، ڈی سی سوات ، کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن ، چیف جسٹس اف پاکستان ، چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خوا، ضلعی ناظم اعلیٰ ، ڈی پی او سوات، ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج ، انٹی کر پشن ، نیب سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں ، کہ مذکورہ لوگوں کے خلاف ایکشن لے سخت قانونی کاروائی کر یں اور متاثرزمینداروں کے نقصان کا ازالہ کر یں ، بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔