جندول ،تحصیل ثمر باغ کا باشندہ دھرنے میں دل کا پڑنے سے جاں بحق
جندول نمائندہ(نمائندہ پاکستان) جندول تحصیل ثمرباغ کا رہائشی دھرنہ میں دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ، دوسری شخص کو سوزوکی پک اپ نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔ سابق سٹیٹ ملازمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری سربلند خان کے مطابق خان نبی ساکن بارچونی تحصیل ثمرباغ کو دھرنہ میں دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ کے کچھ دیر بعد جانبحق ہوا ۔ اس طرح سابق سٹیٹ ملازمین کے دھرنہ کے قریب دھرنہ میں شریک شخص امیر محمد ساکن اشاڑکوڑ تحصیل ثمرباغ کو روڈکے کنارے سوزوکی پک اپ نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔سابق سٹیٹ ملازمین کے صدر ملک عبد الستار خان ے مطابق آج دھرنہ کا پانچوا ں دن ہے اور ڈپٹی کمشنر آراضیات کیس میں عوام کے خلاف فریق بن کر غلط انداز سے ترجمانی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنہ کے دوران جتنے بھی حادثات یا اموات ہونے ان کا کیس ڈپٹی کمشنر کے خلاف درج کیا جائے گا ۔ انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معاملہ کی انکوائری کرائی جائے ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔