صاف اور ایماندار لوگوں کو اختیارات دئیے جارہے ہیں،ڈاکٹر امجد علی

صاف اور ایماندار لوگوں کو اختیارات دئیے جارہے ہیں،ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) وزیر معدنیات خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ معدنیات کے فروغ کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے اسے ہمارے صوبہ کا نمبر ون ریونیو پیدا کرنے والا محکمہ بنائینگے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں معدنیات کے کاروبار سے وابستہ افراد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس شعبہ کو ترقی دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کے لیے صوبائی حکومت بھی تندہی سے کام کر رہی ہے۔ اس محکمے کے لیے اچھی شہرت رکھنے والے ایمان دار اور قابل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کا تقرر کیا گیا اور اب نچلی سطح پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ کھڈے لائن لگائے گئے قابل اور ایماندار لوگوں کو آگے لایا جائے گا جو اس شعبہ کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوں۔ صاف اور ایماندار لوگوں کو اختیارات دئیے جارہے ہیں۔ اس شعبہ کے فروغ کے لیے انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو تو اس سے سالانہ 30 ارب سے زیادہ کی آمدن حاصل کی جاسکے گی اور یہ ایکسائز سے بڑھ کرصوبے کا نمبر ون ریونیو پیدا کرنے والا محکمہ بن جائے گا جو پورے صوبے کے اخراجات کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، اٹلی، کینیڈا اور دوسرے ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور ان سے اس سلسلے میں باہمی دلچسپی کے معاہدے ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیں جدید مشینری فراہم کرنے کی آفرکی ہے جس سے معدنیات کی تراش خراش کا کام جدید تقاضوں کے مطابق کیا جاسکے گا اور بلاسٹنگ سے 70 فیصد wastage کو روکا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں اس محکمہ کوئی قابل قدر کام نہیں ہوا جس کی بدولت صوبے اور اس کے عوام کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس محکمے کی ''کالی بھیڑیں'' اور ایک مخصوص مافیا اس شعبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھا چاہتے