تیمر گرہ ، جندول لوئر دیر کے سینکڑوں سابق سٹیٹ ملازمین کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا

تیمر گرہ ، جندول لوئر دیر کے سینکڑوں سابق سٹیٹ ملازمین کا احتجاجی کیمپ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ) جندول لویر دیر کے سینکڑوں سابق سٹیٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر لویر دیر کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ اور دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا دھرنا میں شامل ایک شخص محمد نبی حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہو گیا، احتجاجی کیمپ سے سابق سٹیٹ ملازمین کے صدر ملک عبد الستار خا ن یوسف زئی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سربلندخان، سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری عالم زیب ایڈوکیٹ اورمولانا محمد عمران جندولی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں انھوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بٹھوکے دور میں شیخ رشید لینڈ کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرکے انہیں ان کے زیر قبضہ آراضیات کا الاٹمنٹ کیا جائے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ان کے مسمار شدہ مکانات کا انہیں معاوضہ دیا جائے جبکہ جندول میں سٹیٹ ملازمین کے آراضیات سے تعمیرات پرعائد پابندی ختم کیا جائے انھوں نے اعلان کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہزاروں سٹیٹ ملازمین اپنے بچوں اور خواتین کے ساتھ اسلام آباد تک لانگ مارچ کرکے وزیر اعظم ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے ادھر اے سی ثمرباغ محمد آیاز اور سابق سٹیٹ ملازمین کے درمیان مزاکرات ہوئے لیکن ضلعی انتظامیہ اور سٹیٹ ملازمین اپنے پنے موقف پر ڈٹے رہنے سے مذکرات ناکام ہوئے ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان نے مصالحتی کر دار کے طور پرآج دو بجے اپنے دفتر میں لویر دیر کے ارکان اسمبلی اور عمائدین کا اجلاس طلب کیا ہے احتجاجی کیمپ سے اعزازالملک افکاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ ملازمین کے ساتھ انصافی بند کرکے ان کے جائز مطالبات مان لی جائے اور پر امن طریقے سے اس اہم اور سنگین مسئلے کا حل نکالا جائے انھوں نے کہا اگرضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے سٹیٹ ملازمین کے مطالبات مان لئے جاتے تو دھرنے کی نوبت نہ اتی ۔