کوہاٹ ،ضلع بھر میں مضر صحت آئس کریم ،چپس بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدا لیاس نے عوامی شکایات پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر خصوصاً سکولوں کے ساتھ واقع دُکانوں میں غیر معیاری اور مضر صحت آئس کریم ،چیپس اورکولڈ ڈرنکس کی فروخت اور ٹرانسپورٹیشن سمیت ان اشیاء کے پروڈکشن یونٹس / فیکٹریز پر بھی فوری طورپر عرصہ2 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ حکم ٹرائبل سب ڈویژن درہ میں بھی نافذالعمل ہوگا اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی مذکورہ دفعہ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ا س امرکا اعلان یہاں سرکاری طورپرکیاگیا۔
B