امن و امان تہہ و بالا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی : ڈی پی او ٹانک
ٹانک ( نمائندہ خصوصی) جرائم پیشہ افراد اور امن ومان سبوتاژ کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جرائم کی بیخ کنی کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے فرض شناس اور اچھے کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس افیسر ڈیرہ ڈویژن دار علی خان خٹک نے سینئر صحافی شاہجہان ٹیپو اور احسان بیٹنی سے اپنے افس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف مہیا کرنے کے لئے تھانہ کی سطح پر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انقلابی اصلاحات لانے پر عمل پیرا ہے آر پی او کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولی سافسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوام الناس علاقہ مشران اور معززین علاقہ کو پولیس تھانہ جات میں عزت اور احترام کیساتھ رویہ برتا جائے انکا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت کے کاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں عوام کو درپیش کسی بھی قسم کے عوامی، اجتماعی ملکی مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کے ازالے کے لئے انکے دروازے ہر وقت کھولے ہیں انکا کہنا تھا تھانہ جات کو عوامی فلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک معاشرے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اس موقع پر صحافیوں نے آر پی او کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔