کراچی ایکسپو سنٹر میں پاکستان ٹریول مارٹ کے آج آخری روز حج کانفرنس ہو گی

کراچی ایکسپو سنٹر میں پاکستان ٹریول مارٹ کے آج آخری روز حج کانفرنس ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کراچی ایکسپو سنٹر میں ہونے والی 3روزہ پاکستان ٹریول مارٹ کے آج آخری روز حج کانفرنس ہو گی،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے ،ہوپ پاکستان نو منتخب مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ ،سابق چےئرمین ندیم شریف ،حاجی ثناء اللہ ،حاجی مقبول احمد ،مرزا خان خلجی،مسعود شنواری،کامران زیب،فیصل صبوری ،محمد سعید نذیر احمد ،جاوید اختر خصوصی طور پر شریک ہوں گے ،حج کانفرنس میں ائیر لائنز کے نمائندے ،ہوٹلز مالکان،عمرہ کمپنیوں کے مالکان کی شرکت بھی متوقع ہے ،پاکستان ٹریول مارٹ کے آخری روز سٹال ہولڈر کے لیے تقریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ،نمایاں سٹال ہولڈر کے لیے خصوصی انعامات اور شیلڈ یں بھی رکھی گئی ہیں۔