صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت سرچ اینڈ نومینشن کونسل محکمہ صحت کا اجلا س

صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت سرچ اینڈ نومینشن کونسل محکمہ صحت کا اجلا س

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پحتونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی زیر صدارت سرچ اینڈ نومینشن کونسل محکمہ صحت کا اجلا س پشاورمیں منعقد ہوا جس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے بورڈ آف گورنرز کی ممبران کی نامزدگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلا س میں کونسل کے ممبران ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خا ن بنگش، سیکرٹری صحت نادر رانا، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ارشد جاوید، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد رفیق ، لفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ محمد اشفاق خان اور آسیہ خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محتلف ایم ٹی آئز کی بورڈز آف گورنرز کے لئے مختلف ناموں کا جائزہ لیا گیااور موزوں افراد کی نامزدگی کی گئی۔ جنہیں منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کیا جا ئے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ موجودہ حکومت دوسری محکموں کی طرح محکمہ صحت کے اداروں میں بھی جدت اور شفافیت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس عمل کے نتیجے میں ہر مسئلے پر ذمہ داروں اور ماہرین کے ساتھ بار بار تفصیلی گفت و شنید جاری رکھی ہوئی ہے جس کا مقصد عوام کو صحت سے متعلق تمام سہولیات بروقت اور آسان طریقے سے فراہم کرنا ہے۔ انہو ں نے امید ظاہر کی اجلاس کے تمام شرکاء اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرے گے تاکہ اس اجلا س کے نتیجے میں ہونے والے فیصلوں سے عوام یقینی طو ر پرمثبت تبدیل محسوس کریں گے۔