مسلم لیگ (ن) کیلئے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کیلئے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانچ سال میں ن لیگ پر جتنے الزامات لگائے گئے اس کے بعد ڈیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ن لیگ تمام معاملات پارلیمنٹ کے اندر طے کرے گی، شریف خاندان پر جو سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ان کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بعض اوقات لوگ اپنی خواہشات کو خبر بنا دیتے ہیں۔رانا مشہود نے جو بات کی وہ ان کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ۔ ن لیگ جمہوری انداز سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور پارلیمانی کمیشن میں پی ٹی آئی کے جعلی مینڈیت کا پول کھولے گی۔ پچھلے پانچ سال میں ن لیگ کی حکومت کو جتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جو ان پر الزامات لگائے گئے اس کے بعد ڈیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہمیں عدلیہ پر یقین ہے اور امید ہے کہ شریف خاندان پر جو سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ان کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے گا۔اسحاق ڈار کے احتساب عدالت کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔ایسے فیصلوں سے ملک کی70سالہ تاریخ بھری پڑی ہے۔ ایسے فیصلے بعد ازاں رد کر دئے جاتے ہیں۔ نیب ن لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیں کر رہا ہے جس کو جلد بے نقاب کریں گے۔
رانا ثنا