واپڈا کے بعدواسا نے بھی پانی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی

واپڈا کے بعدواسا نے بھی پانی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)واپڈا کے بعدواسا نے بھی پانی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے ۔جس کے بعد صارفین کو 24گھنٹے کی بجائے 11 گھنٹے پانی ملے گا جبکہ 14گھنٹے ٹیوب ویل بند رہیں گے ۔اس سلسلے میں واسا نے ٹیوب ویل چلانے کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں ۔جس کے بعد لاہور میں پانی کی شدید قلعت شروع ہو گئی ہے ۔جس میں آئندہ دنوں میں مذید اضافہ ہو جائے گا بتایا گیا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق ٹیوب ویل صبح 4:30سے 9:00بجے تک چلائے جائیں گے اورچار گھنٹے کی بندش کے بعد پھر صرف دو گھنٹے دپہر 12:00سے 2:00 تک اور تیسرے مرحلے میں شام 4:30 سے 9:00 بجے تک پانی ملے گا ۔اس حوالے سے واسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضع ہدایت کے مطابق کیا گیا عدالت عظمی نے ہدایت کی ہے کہ 12گھنٹے سے زائد پانی فراہم نہ کیا جائے ۔زیر زمین پانی پجانے کے لیئے ایسا کیا گیا ہے ۔
واسا