چوکال، عوام میں ٹریفک قوانین آگاہی کیلئے ایک واک کا اہتمام

چوکال، عوام میں ٹریفک قوانین آگاہی کیلئے ایک واک کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس چکوال کی طرف سے عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔واک ون فائیو چوک سے شروع ہو کر بھون چوک پر اختتام پذیر ہو گئی۔جس کی قیادت ڈی پی او چکوال عادل میمن نے کی۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدیر احمد باجوا،صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ضیغم عباس،سیکرٹری جنرل زعفران زلفی،چیمبر آف ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر احمد فاروقی،خالد مرزا،حاجی محمد رزاق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی،ڈی ایس پی صدر رحمن قادر،انچارج ٹریفک پولیس ملک ندیم،پی ٹی آئی کے راہنما راجہ عثمان ہارون ،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری سبط الحسن،ریسکیو 1122اور سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء واک نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔جس پر مختلف ٹریفک قوانین درج تھے۔واک کے اختتام پر ڈی پی او چکوال عادل میمن نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے لازم ہے کہ وہ ہیلمٹ کا ہر صورت میں استعمال کریں اور یہ امر زندگی محفوظ کرنے کی علامت بھی ہے۔انہوں نے کہا کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی دے کر موت کے اسباب پیدا نہیں کرنے چاہیے۔اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے زندگی کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے۔والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسا کرنے سے روکیں۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔