چکوال،خاوند نے ڈنڈے سے وارکرکے بیوی کو شدیدزخمی کردیا

چکوال،خاوند نے ڈنڈے سے وارکرکے بیوی کو شدیدزخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ اکوال تھانہ تلہ گنگ کے علاقے میں بیوی کی مزحمت پر خاوند نے ڈنڈے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔ نازنین طارق دختر شیر محمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ محمد طارق ولد محمد عباس کیساتھ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں، ملزم طارق عباس نے شراب پی کر اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اس کی مزاحمت پر پاس ہی پڑا ہوا لکڑی کا موٹا سا ڈنڈا اٹھا کر متعدد وار اس پر کیے جس سے وہ زخی ہوگئی۔ اے ایس آئی مظفر خان نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ظالم خاوند کی تلاش شروع کردی ہے جو غائب ہوگیا ہے۔