امام زین العابدینؑ دنیائے مظلومیت کیلئے آئیڈیل ہیں،مفتی باسم زاہری
راولپنڈی (سٹی رپورٹر )قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ بیمار کربلا شہادت حضرت امام زین العابدینؑ کے سلسلے میں بدھ کو مختلف امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا ہوئیں اور بیمار کربلا کے تابوت برآمد کئے گئے۔ انجمن فیض پنجتن کے زیراہتمام امام بارگاہ زین العزامیں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ خانوادہ محمد و آ ل محمدؐ سے محبت عقیدت کو اعمال کی قبولیت کی سند اور اجر رسالت گردانا گیا جس پر فرامین نبی و کلام الہی گواہ ہے،اس عزوشرف کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ خانوادہ محمد و آل محمد ؐپیغام توحید و رسالت وو لایت کے پاسدارو پاسبان رہے اور اسے سدرہ المنتہی تک پہنچا دیا کسی دور کا آمر و ڈکٹیٹر انہیں راہ حق سے نہ ہٹا سکا اور نہ ان کے پایہ استقلال میں لغزش پیدا کر سکا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی قلوب انسانی پر محمد و آل محمدؐ کی حکمرانی ہے اور یہی چیز جابروں اور ظالموں کی ان کے ساتھ ان عداوت کا موجب تھی ۔انہوں نے کہا کہ علی ابن ابی طالب ؑ کے بارے میں پیغمبر اکرم ؐکا فرمان ذیشان ہے کہ جس کا میں مولا اسکا علی ؑ مولا اے اللہ تو دوست رکھ اسے جو علی ؑ کو دوست رکھے اور دشمنی رکھ اس سے جو علیؐ سے دشمنی رکھے ۔انہوں نے کہا کہ ان ذوات مقدسہ کا واحد ہدف جبر و استبداد کا انہدام اور عدل و انصاف کا قیام رہا آج دنیا کو جس ظلم و ستم کا سامنا ہے اس کا واحد سبب عدل و انصاف کا فقدان ہے۔ امام بارگاہ ناصرالعزاوارث میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شاعرشوکت رضاشوکت نے کہاکہ خون حسینؑ اور مقصد شہادت عظمیٰ کے وارث و امین حضرت امام علی زین العابدینؑ نے حالت اسیری میں اپنے دل ہلا دینے والے خطبات اور دربار یزید و ابن زیاد میں جرات مندانہ خطابات کے ذریعے نہ صرف یزیدیت کے چہرے پر پڑے ہوئے اسلام کے مصنوعی نقاب الٹ کر رکھ دئے بلکہ قصر یزیدی کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ تسلیم جعفری کی رہائش گاہ محلہ چاہ سلطان میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی باسم عباس زاہری نے کہاکہ حضرت امام زین العابدینؑ دنیائے مظلومیت کے لئے آئیڈیل ہیں جن کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ کاملہ عبد و معبود کے درمیان بہترین وسیلہ اور حقوق بشر کا عالمی چارٹر ہے جس کی پیروی کر کے نہ صرف حقوق انسانی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ مجلس سے مولاناسیدوقارحسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔ اختتام مجلس ماتمداری کی گئی ۔ پسران سیدزراق حسین نقوی کے زہراہتمام عزیزآبادمیں مجلس عزامنعقدہوئی اورماتمداری کی گئی ۔ امام بارگاہ زین العابدین میں خواتین کی مجلس سے خطیبہ نورین رضااورغزل زہرانے خطاب کیا۔ ملوٹ سیداں میں مجلس سے ذاکرملک علی رضاکھوکھر، علامہ آصف علوی ، ذاکرعطاء حسین مہاجراوردیگرذاکرین نے خطاب کیا۔ اس موقع پرجلوس برآمدہواجس میں مختلف ماتمی دستوں نے ماتمداری کی ۔
Back to Conversion Tool