کسی بھی علاقے میں تجاوزات برداشت نہیں کرینگے،ڈی سی جہلم

کسی بھی علاقے میں تجاوزات برداشت نہیں کرینگے،ڈی سی جہلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(بیورورپورٹ)کسی بھی علاقہ میں تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور بلا تفریق خاتمہ ہو گا،میونسپل کمیٹیوں کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کر دئے جبکہ بڑی تعداد میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ھے۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی کی ٹیم نے محتلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں کلین پنجاب ،گرین پنجاب ،مہم اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے میونسپل کمیٹیوں نے جہلم کی مین شاہراہوں و دیگرعلاقوں سے صفائی،کوڑاکرکٹ کے ڈھیر ختم کرنے کے علاوہ سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ہدیت کی ہے میونسپل کمیٹیاں شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی وژن کے مطابق فرائض سر انجام دیں ۔