گونگے بہرے بچوں کومعاشرے کا فعال فردبنایا جائیگا،بلال اظہر

گونگے بہرے بچوں کومعاشرے کا فعال فردبنایا جائیگا،بلال اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار)گونگے و بہرے بچوں کو اشاروں کی زبان سکھا کر معاشرے کا فعال فرد بنایا جائیگا ،عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہمارے ادارہ میں بچوں کو پرائمری سے سکینڈری تعلیم کے علاوہ ووکیشنل ٹریننگ بھی دی جائیگی ان خیالات کااظہار جہلم کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت وراہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وعدہ کو نبھاتے ہوئے جہلم میں گونگے بہرے بچوں کے لیے ایک بین الاقوامی معیار کے ادارہ کے قیام کی خاطر بین الاقوامی ماہرین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس پروگرام کو عملی جامع پہنایا جا سکے،ڈیف ریسرچ پروگرام کے تحت کام کرنے والے کراچی حیدر آباد اور راشدہ آباد کے سکولوں کا بھی دورہ کیا ہے،تاکہ جلدازجلد جہلم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اس ادارہ کی بنیاد رکھ کر کام شروع کیا جائے،