یوسف نسیم نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور (آن لائن) گریڈ 22 کے بیورو کریٹس یوسف نسیم نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد نئے چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے محکموں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے نئے چیف سیکرٹری کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات کرنے والوں میں سول سیکرٹریٹ کے پی ایم ایس افسران کا وفد بھی شامل تھا۔
یوسف نسیم