فائزہ گمشدگی کیس ، ملزم 13اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

فائزہ گمشدگی کیس ، ملزم 13اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں آٹھ ماہ کی فائزہ کی گمشدگی کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزم عمران کو 13 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔بچی کے اغوا میں ملوث ملزم عمران کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے تفتش مکمل ہوچکی ہے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے جس پرعدالت نے ملزم عمران کو 13 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیاپولیس نے ملزم کو یوسف گوٹھ سے گرفتار کیا تھا،بچی کے اغوا میں اسکی ماہ انیسہ بھی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ،ملزمان کے خلاف بچی کے والد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا