ہمیں کراچی بنانے کی سزادی جارہی ہے،سید مصطفی کمال

ہمیں کراچی بنانے کی سزادی جارہی ہے،سید مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی بنانے کی سزادی جارہی ہے، 1422خاندانوں کوعارضی متبادل جگہ فراہم کی اگر یہ جرم ہے تو دوبارہ کرنے کے لئے تیارہوں۔وہ بدھ کومحکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں سگنل فری کوریڈور تھری کے معاملے پر پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ انیس قائم خانی بھی تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بحیثیت سٹی ناظم کراچی بنایا تھا۔اب اس کی سزا دی جارہی ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے سگنل فری کوریڈورتھری بنانے کے معاملے پر بلایا تھا ۔پریڈی اسٹریٹ کا 4کلومیٹر کاٹکڑا تھا لوگوں کو وہاں سے منتقل کرنے کے لیے ہم نے راضی کیا ۔ ہم نے ٹی پی 2کے پاس سٹی کونسل کی منظوری سے متاثرین کو منتقل کیا ۔آج بھی ان کولیز نہیں دی گی ہے ۔قانون کااحترام کرتے ہیں بلایاگیا توحاضر ہوگئے۔پریڈی اسٹریٹ کے لوگوں کو لیزدینا اب ہمارے بس میں نہیں ہے ۔حکومت چاہے تو ان کودوبارہ پریڈی اسٹریٹ میں بساسکتی ہے۔ہم روزانہ عوام میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ التواکاشکار ہے۔ٹی پی ٹو سے ایک قطرہ پانی سمندرمیں نہیں جارہا ہے ۔کرپشن سے اداروں کو تباہ کیا گیا ہے ۔ادھراینٹی کرپشن حکام کے مطابق مصطفی کمال کو واٹر بورڈ کی 49 اور بلدیہ عظمی کراچی کی 33 ایکڑ رفاہی اراضی غیرقانونی طور پر منتقل و الاٹ کرنے کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔تفتیش کے بعد انکو سوالنامہ بھی دیا گیا ہے جس کا جواب وہ چند روز میں جمع کرائیں گے