ٹریفک پولیس آفیسر کی شہادت آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

ٹریفک پولیس آفیسر کی شہادت آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سہراب گوٹھ احسن آباد چوکی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس آفیسر کو شہید کیئے جانے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ وڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین کو محفوظ بناتے ہوئے تمام تر اکٹھا شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو ہرلحاظ سے مؤثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔