کشمورمیں رشتے کے تنازع پر جھگڑا، 8 افراد زخمی
کشمور(خصوصی نامہ نگار)ضلع کشمورکے گاؤں امام بخش ملک میں رشتہ کے تنازع پر ملک برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں8 افرادزخمی ہوگئے۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ گاؤں امام بخش ملک میں ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈ وں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ جھگڑے میں زخمی ہونے والے8 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کولاڑکانہ اوردیگر7 زخمیوں کورحیم یارخان منتقل کردیا گیاہے۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔