بجلی سمیت کسی بھی چیز کی چوری کو جائز قرار نہیں دیاجاسکتا ، مفتی محمدنعیم

بجلی سمیت کسی بھی چیز کی چوری کو جائز قرار نہیں دیاجاسکتا ، مفتی محمدنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بجلی سمیت کسی بھی چیز کی چوری کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ،بجلی چوری کے فتوے پر 4سویونٹ فری دینا علماء کو خریدنے کی کوشش ہے،بجلی چوری کو روکنے کیلئے فتوووں کی نہیں غریب کو روزگار اور مہنگائی کے خاتمے کی ضرورت ہے ،فتووں میں الجھانے کے بجائے مسائل کو سلجھانے پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے علماء سے مدد لینے حکومتی فیصلے پر گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ علماء کرام کاکام شریعت کی روشنی میں عوام کی رہنمائی کرنا ہے،فتوی دینے پر 400یونٹ بجلی فری دینے کا اعلان کرکے حکومت نے علماء ومفتیان کوخرید نے کی کوشش کی ہے 4سو یونٹ بجلی کیلئے فتوی دینا علماء کی ذمہ داریوں کیخلاف ہے، انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی شاہ خرچیوں اور لوٹ مار کر سارا بھوج عوام پر لاد رہے ہیں 15ہزار روپے ماہانہ آمدن والے غریب کو 10ہزار کا بل بھیجائے گا توسوائے چوری یا لوٹ مار کے کونسا راستہ رہ جاتاہے