ٹانک،محکمہ تعلیم کے بوگس میڈیکل بلوں میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف
ٹانک ( نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں ایجنسی ایجو کیشن افیسر نے کلریکل سٹاف کی ملی بھگت سے بوگس میڈیکل بلوں کی مد میں لاکھوں روپے کیش کر نے کا انکشاف ملازمین کا تحقیقات کا مطالبہ محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان کے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اے ای او اور ماتحت عملے نے ایجنسی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے بعد رہی سہی کسر محکمہ تعلیم کے ملازمین کے علاج معالجے کی مد میں ملنے والے میڈیکل الاؤنس سے بوگس میڈیکل بل بنا کر پوری کر لی ہے ان کا کہنا تھا کہ کلریکل سٹاف نے اے ای او کی ملی بھگت سے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے نام پر لاکھوں روپے کے بوگس بل بنا کر اکاؤنٹ سے رقم کیش کرالی انکا کہنا تھا کہ ایجنسی ایجوکیشن افیسر نے محکمہ تعلیم جنوبی زیرستان میں میرٹ کی دھجیاں اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ملازمین کاکہنا تھا کہ ایجنسی ایجو کیشن افیسر کو ڈائریکٹر ایجوکیشن کی مکمل اشیرباد حاصل ہے انکے خلاف بارہا شکایات کے باوجو د انکوائری کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ بر امد نہ ہو سکا انہوں نے گورنر خیبر پختو نخواہ اور سیکرٹری ایجوکیشن فاٹا سے ایجنسی ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں ہونیوالی بدعنوانیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔