واٹر کمیشن کا خالد بن ولید روڈسے تجاوازت ہٹانے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر کمیشن نے خالد بن ولید روڈ اور اطراف میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے،ایم ڈی واٹر بورڈ سے سرسید روڈ پر پمپنگ اسٹیشن ختم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کی سماعت جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوئی سماعت ہوئی جہاں شہر سے کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کے آلات اور مشینری کی کمی کا معاملہ زیر سماعت آیا اس موقع پرچینی کمپنی کے وکیل نے مزید مہلت طلب کی جس پر کمیشن نے چینی کمپنی کو مشینری اور آلات مکمل کرنے کیلئے میں دس دن کی مہلت دیتے ہوئے ملامین کا ڈیٹا اور سوفٹ ویئر اپڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے چینی کمپنی کے عہدیداروں کو سیکیورٹی دینے کیلئے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیئے واٹر کمیشن میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کے معاملے پر ممبر ٹاسک فورس غلام مرتضی نے بتایا کہ 39 شوگر ملز میں سے صرف 4 ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے گئے ہیں،شوگر ملز 2019/20 کے سیزن لگنے سے پہلے تمام شوگر ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کردیے جائے تو کافی بہتر ہوگا، شوگرملز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں 3 ماہ کی مہلت دی جائے پلان پیش کردینگے،سیزن لگ جانے کے بعد ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے سیمپل اکھٹا کیے جائینگے،ممبر ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ سیزن آنے کا انتظار نہ کیا جائے پیچھلے پانچ سال کی رپورٹ کی بنیاد پر کام کرلیا جائے، وکیل شوگر ملزکا کہنا تھا کہ میں شوگر ملز مالکان سے بات کرکے کمیشن کو آگاہ کردیتا ہو،کمیشن نے کہا کہ پیر تک ہمیں آگاہ کیا جائے کام سیزن سے پہلے ہی کرلیا جائے میری موجودگی میں کمیشن نے شوگر ملز ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے متحرک شوگر ملز مالکان ساتھ دیں تو ہم اسی سیزن سے پہلے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کر سکتے ہیں،خالد بن ولید روڈ،علامہ اقبال روڈ ، سر سید روڈ پر تجاوزات کا معاملہ پر کمیشن میں ڈپٹی کمشنر شرقی نے آگاہ کیا کہ فٹ پاتھوں کو کمرشلائز کرکے توسیع دی گئی ہے ، کمیشن کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت فٹ پاتھوں کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی؟ کمیشن میں خالد بن ولید روڈ اور اطراف میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ پر کمیشن کا کہنا تھا کہ ہائی رائز بننے سے پہلے انفرااسٹرکچر کی تعمیر ضروری ہے ،اونچی عمارتیں بن جاتی ہیں مگر مکینوں کیلیے پانی اور سیوریج کا نظام بھی نہیں ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جمشید روڈ اور اطراف میں سروس روڈز پر بھی تجاوزات قائم ہوگئی ہیں ،شو روم مالکان نے رہائشی علاقے میں کچرے کا انبار لگا دیا ہے،خالد بن ولید روڈ اور اطراف میں سیوریج کا نظام بھی تباہ ہوگیا ہے ،سر سید روڈ پر بلڈرز کے کہنے پر پمپنگ اسٹیشن توڑ دیا گیا ،پمپنگ اسٹیشن توڑنے پر کمیشن کی واٹر بورڈ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ڈی جی ایس بی سی اے کی عدم پیشی پر بھی کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو کارروائی کرکے گیارہ اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا کمیشن کا کہنا تھا کہ سروس روڈ اور فٹ پاتھوں سے بھی تجاوزات ختم کرائی جائیں ،