لیگل ایڈ کا ل سینٹر سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے ،مرتضیٰ وہاب

لیگل ایڈ کا ل سینٹر سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے ،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت ،قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ کرا چی میں قا ئم لیگل ایڈ کا ل سینٹر کے ذر یعے زندگی کے ہر شعبے میں مفت قا نو نی مشا ورت سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے لیگل ایڈ کا ل سینٹر کے دو ر ے کے دورا ن میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر انکے ہمراہ سیکریٹری قا نو ن حکومت سندھ شا رق احمد اور ڈائریکٹر پریس انفا ر میشن زینت جہا ں بھی مو جو د تھیں ۔صوبا ئی شیر نے کہا کہ 2014میں اس کا ل سینٹر کا آغا ز کیا گیا تھا اس کے ہیلپ لا ئن نمبر 080070806پر ہر شہری کا ل کر کے کسی بھی معا ملے میں قا نو نی مشورہ طلب کر سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت اس طر ح کے مشا ورتی ادا ر ے عوام کے لئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ۔جرا ئم ،گھریلو تشدد اور دیگر تشویشناک صورتحال میں لیگل ایڈ کا ل سینٹر متا ثرہ فر د کے مسئلے کو حل کر نے کیلئے متعلقہ سر کا ر ی محکمو ں بشمو ل پو لیس سے را بطہ کر تا ہے اس کے علا وہ سو شی اکنا مک مسائل ،پبلک سر وس ،نا درا ،ذکو ۃ و عشر اور عا م معلو ما ت کیلئے اس کا ل سینٹر میں تر بیت یا فتہ عملہ کا ل اور میسجز مو صو ل کر کے ان مسائل کو حل کر نے میں معا ونت فرا ہم کر تا ہے ۔صو با ئی مشیر کے دو ر ے کے مو قع پر جسٹس ریٹا ئر ڈ عا ر ف خلجی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر حیا ء اور زا ہد ملیحہ ضیا ء نے ان کو کا ل سینٹر کی کا ر کر دگی اور فعا لیت کے با ر ے میں آگا ہی دی ۔صو با ئی مشیر کو بتا یا گیا کہ اس کا ل سینٹر میں اعلیٰ عدا لتو ں کے 24ما ہر وکلا ء کی ٹیم شہر یو ں کے مسا ئل کو قانو نی طر یقے سے حل کر نے کیلئے صبح 9بجے سے شا م 5بجے تک مو جو د رہتی ہے جس کے بعد خو د کا ر کا ل ریکا ر ڈنگ کے ذریعے فو ن یا میسجز کے متعلقہ فر د سے را بطہ کیا جا تا ہے اور ان تما م کا لز کا ریکا ر ڈ ایک سال تک محفو ظ رکھا جا تا ہے ۔مزید برا ں صو با ئی مشیر کو بتا یا گیا کہ پرا ئیوٹ اسکول میں پڑ ھا نے والے اسا تذہ کی کم تنخوا ہو ں کو قا نو نی طر یقہ سے آگاہی فرا ہم کی گئی جس کے بعد حیدر�آ با د سے تعلق رکھنے والے تما م نجی اسکو ل کے اسا تذہ کی تنخوا ہو ں میں حکومتی قوا نین کے تحت اضافہ کیا گیا ۔اس کے علا وہ بیرو ن ملک میں رہا ئش پذیر افرا د کے مسائل بشمو ل گھر یلو تشدد کے وا قعا ت کے سدبا ب کیلئے کا ل سینٹر میں ما ہر وکلا ء نے متعلقہ سفا ر ت خا نو ں سے را بطہ کیا اور ان کے ملکی قوا نین کے تحت ان افرا د کو ریلیف فراہم کر نے میں خا طر خوا ہ مدد کی ۔صو با ئی مشیر نے کا ل سینٹر کے دورہ کر تے ہو ئے ایک کمپیو ٹر سسٹم پر خو د ایک ایک کا ل موصول کی اور جوا ب دیتے ہو ئے اسے متعلقہ محکمے کے افسرا ن اور دفتر کے پتہ سے آگا ہ کیا ۔صو با ئی مشیر کو بتا یا گیا کہ یہ کا ل سینٹر میں پو ر ے پا کستا ن سے کا ل مو صو ل کر تا ہے مگر عوامی آگہی نہ ہو نے کے سبب خیبر پختو ن خواہ ،پنجاب اور بلوچستان سے کا ل آنے کا تنا سب کم ہے ۔سندھ سے 80فیصد کا ل مو صو ل ہو ئی ہیں ۔صو با ئی مشیر کو اس کال سینٹر کی مشکلا ت کے با ر ے میں بتا یا گیا کہ اخبا را ت ،ٹیلی ویژن کے ذر یعہ لیگل ایڈ کا ل سینٹر کی افا دیت کے بارے میں آگا ہی دینا بہت ضروری ہے ۔ہم اپنے محدود وسائل میں یہ کا م کر رہے ہیں ۔صو با ئی مشیر نے لیگل ایڈ کا ل سینٹر کو مزید فعا ل بنانے کیلئے حکومتی سطح پر تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔صحا فیو ں کے سوالا ت کے جوا ب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر خا ر جہ تھر سے الیکشن میں شکست کھا نے کے بعد بھی تھر میں نظر نہیں آئے ۔تھر کے با شندو ں کو گندم فراہم کر نے کے بجائے وہ یہ گندم کا بل بھجوا رہے ہیں ۔