گھریلو حالات ، خاتون کی زہر پی کر دو بیٹیو سمیت خودکشی ، تفتیش شروع
حاصل پور (نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی)گھریلوحالات سے تنگ آکر ماں نے اپنی دو بیٹیوں سمیت کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی ۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر گھریلوحالات سے تنگ آکر ماں نے اپنی دو بیٹیوں سمیت کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی ۔حاصل پور کے نواحی گاؤں موضع قطب پور کی رہائشی ثمینہ بی بی اپنی دو بیٹیو ں کے ہمراہ چک نمبر182مراد میں کپاس چننے کے لئے گئی اور وہاں پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو عمر ڈیڑھ سال اور تین سالہ بچیوں اورخود بھی کالا پتھر پی کرموت گلے لگا لی۔ علاقہ کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور داخل کرلیا جہاں ماں بیٹیوں نے دم توڑدیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ثمینہ بی بی رہائشی موضع قطب پور قائم پور کے رہائشی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔