وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج(جمعرات کو) ہوگا جس میں کئی فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں ترکی کے تعاون سے نیشنل اسکل یونیورسٹی کے معاہدے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ پاکستان اور جاپان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ایم ایو یوز کی منظوری، مانٹری اینڈ فسکل پالیسی بورڈ میں ماہرین کو شامل کرنے اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیے میجر جنرل عارف کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو تعیناتیوں کے اختیارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔