لاہو ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے طلب

لاہو ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر ڈائریکٹر ایل ...
لاہو ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز کے گھر کے باہرسے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کے باہررکاوٹیں مکمل طورپرنہیں ہٹائی گئیں،حمزہ شہباز کے گھر کے پیچھے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں،درخواست گزارکا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودرکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو طلب کر لیا۔