وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے بعد واپس پاکستان روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے بعد واپس پاکستان روانہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے بعد واپس پاکستان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں مطمئن واپس لوٹ رہاہوں ،امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، اعلیٰ امریکی قیادت سے رابطے بحال ہوئے ہیں ، اب تنقید نہیں ، مثبت بیانات آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ روانگی سے قبل پیس انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھاکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کریں گے ، چین کو بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں شامل کرنا چاہیے۔