چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری وکلاکے پرائیویٹ مقدمات لینے سے متعلق کیس نمٹادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے سرکاری وکلاکے پرائیویٹ مقدمات لینے سے متعلق کیس نمٹادیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری وکلاکے پرائیویٹ مقدمات لینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ میں کی ۔ا س موقع پر حامدخان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ قانون میں سقم کی وجہ سے ایساہوا جبکہ اٹارنی جنرل انورمنصور کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کابھی یہی موقف ہے۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کایہی موقف ہے توکیس کونمٹادیتے ہیں،میں سیکریٹری قانون کوبلاکرپوچھتاہوں کہاں کہاں سقم ہے اور سیکریٹری قانون سے کہوں گاقانون میں موجودسقم دورکریں۔