سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی کاابتدائی آڈٹ مکمل ،کنٹریکٹ افسران کوفوری فارغ کرنے کی سفارش

سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی کاابتدائی آڈٹ مکمل ،کنٹریکٹ افسران کوفوری فارغ ...
سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی کاابتدائی آڈٹ مکمل ،کنٹریکٹ افسران کوفوری فارغ کرنے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی کا ابتدائی آڈٹ مکمل کر لیا گیا اور آڈٹ رپورٹ میں کنٹریکٹ افسران کوفوری فارغ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی کی ابتدائی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 39 کنٹریکٹ افسران کوقواعدکےخلاف بھرتی کیاگیااورکنٹریکٹ ملازمین کوزائدتنخواہوں پربھرتی کیاگیا جبکہ دفترکی عمارت قواعد وضوابط سے ہٹ کرلی گئی اوردفترکی عمارت کیلئے دگناکرایہ دیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی آئی پی پیزکے مالیاتی امورکی نگرانی کرتی ہے۔