پاکستان کی معیشت بہتر ہونے میں وقت لگے گا، : اکانومسٹ شان سعید
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے نامور اکانومسٹ شان سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ اکانومی بہتری آنے میں گورنمنٹ کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ عوام اور اداروں کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کی اکانومی کے حوال ے سے منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اگر گورنمنٹ بالخصوص اس شعبہ میں کاروباری لوگوں اور پرائیویٹ اداروں کو سہولیات فراہم کرے قوم آنے والے وقت میں اکانومی کی صورت حال تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جاسکتی ہے۔
شان سعید نے کہا پاکستان کی اکانومی بہتری کی طرف جارئے گی مگر اس کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مسائل کے حل کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا حقیقی دوست ہے اور چانہ کے ساتھ مل کر سی پیک منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بزنس کونسل محمد اقبال داﺅد نے کہا بزنس کونسل کی نئی باڈی معصمم ارادے اور ہمت وجذبہ کے ساتھ پاکستانی کاروباری لوگوں کی بہترین اور انہیں کاروباری معاونت اور مشاورت دینے کے لئے میدان عمل میں ہے اور ہماری اولین ترجیحات یہی ہیں کہ کاروباری لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس ضمن میں ہم پاکستان ٹریڈ شو، بزنس ایگز پبلشر اور نیٹ ورکنگ کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں تاکہ کاروباری لوگ ہماری ان کاوشوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔ یو اے ای اس وقت پوری دنیا کا کاروباری حب بن چکا ہے۔ 2020ءکو کامیاب کرانے سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ دبئی کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کے نومنتخب سینئر نائب صدر محمد احمد شنجانی نے کہا کہ پاکستان چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس کونسل کو اک ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ پاکستان سے آنے والے کاروباری لوگ یہاں پر اپنی پراڈکٹس کو بہترین انداز میں متعارف کرواسکیں۔ انہوں نے کہا ڈیموں کی تعمیر میں ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اپنا مثبت کردا ضروری ادا کریں گے۔ دریں اثناءقونصل جنرل آف پاکستان سید جاوید حسن نے بھ ی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگلے سال کے شروع میں پاکستان قونصلیٹ دبئی کی نئی عمارت کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی۔ اس ضمن میں فارن آفس سے منظوری اور دیگر کارروائیاں تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 3000 پاکستانی وطن واپس جاچکے ہیں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
تقریب میں پاکستان بزنس کونسل کے سابق ڈائریکٹر عبدالسلام، فہد سلام، طاہر شون کے علاوہ مس ایلس، شاہد افتخار مہمان سپیکر اکانومسٹ شان سعید، کاشف انصاری اور قونصل جنرل سید جاوید حسن کو پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں تقریب میں کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، راجہ محمد سرفراز، محمد حنیف، محمد شبیر مرچنٹ، زبیر خان، یوسف اقبال، عمر خان، اعجاز احمد، نعیم احمد، ڈاکٹر آصف، مخدوم رئیس قریشی، عبدالغفار فینسی، رضوان فینسی، اجمل سعید، شاہد خان، راجہ خیال الحق، خالد محمود، محمد یٰسین، کامران، مصطفی الطاف، طارق سلطان خواجہ، چوہدری فاضل، فراز نعیم، فرقان اقبال، دانش ایوب، راشد اشرف، محمد نفیس، وقاص الہٰی، محمد عاقل، امین رنگوں والا، انوارالحق، عمران ہاشم ودیگر شریک تھے۔ تقریب کی کمپیئرنگ کامران احمد ریاض نے کی جبکہ 2016ءمیں ہونے والے تمام پروگراموں کے متعلق حاضرین کو آگاہی بھی دی گئی۔