” میں نے قومی اسمبلی میں معذرت کی تو لوگوں نے۔۔۔“ چیئرمین سینٹ کی فواد چوہدری کو مشاہد اللہ سے معافی مانگنے کی ہدایت لیکن جواباً وفاقی وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

” میں نے قومی اسمبلی میں معذرت کی تو لوگوں نے۔۔۔“ چیئرمین سینٹ کی فواد ...
” میں نے قومی اسمبلی میں معذرت کی تو لوگوں نے۔۔۔“ چیئرمین سینٹ کی فواد چوہدری کو مشاہد اللہ سے معافی مانگنے کی ہدایت لیکن جواباً وفاقی وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پہلے معذرت سے انکار کیا اور پھر معذرت کے بعد شعلہ بیانی شروع کر دی جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔فواد چوہدری سینیٹ اجلاس میں آئے تو اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور وفاقی وزیر سے اپنے بیان پر معافی ما نگنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا بتایا گیا تھا وفاقی وزیر ایوان میں آکرمعافی مانگیں گے۔ قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہم نے مناسب سمجھا وزیر آ کر معذرت یا وضاحت کریں۔فواد چو دھری نے کہا میں وضاحت کر دیتا ہوں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا آپ پہلے معذرت کریں۔فواد نے کہا کس چیز کی معافی مانگوں، کیا ڈاکو کو ڈاکو نہ کہوں۔مشاہد اللہ نے مطالبہ کیا وزیر اطلاعات کو ایوان سے باہر نکالیں ،اعظم موسی ٰخیل نے فواد چودھری سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا میں نے قومی اسمبلی میں جب معذرت کی تو لوگوں نے تنقید کی۔انہوں نے پی آئی اے میں اپنا خاندان بھرتی کیا، ڈاکو سے کیوں معذرت کریں۔ظفر الحق نے کہا چیئرمین سینیٹ نے کہہ دیا پہلے معذرت کریں تو پھر عمل ہونا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے فوادچودھری کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کردی۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات نے ایوان میں آکر معذرت کی جس پر انہیں اظہار خیال کی اجازت دی گئی۔فواد چودھری نے دوبارہ مشاہد اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ان کے دو بھائیوں کو پی آئی اے میں بڑے عہدے دیئے گئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا آپ نے اس معاملے پر معذرت کر لی تو معاملہ ختم ہو گیا لیکن فواد چوہدری منع کرنے کے باوجود مسلسل بولتے رہے۔فواد چودھری کے خاموش نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے کارروائی جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی۔ سینیٹ ہال میں مشاہد اللہ اور فواد چودھری ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کیلئے لپکے لیکن ارکان نے بیچ بچایو کرا دیا۔ فوادچوہدری نے کہا ان جیسے لوگ کونسلر نہیں بن سکتے یہاں سینیٹر بن گئے ،مشاہداللہ نے کہاکہ فواد چودھری اپنے چچا کی دکان کے باہر چھولے بیچتا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ مشاہداللہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف کا سامان اٹھاتے اٹھاتے سینیٹر بن گئے۔ انکے بھائی مجاہداللہ، راشد اللہ اور ساجداللہ پی آئی اے میں بھرتی ہوئے ، ن لیگ کی حکومت آتے ہی انہیں نیویارک اور لندن میں سٹیشن ہیڈ لگادیا گیا، انکی پروموشن کیلئے بورڈ اجلاس تک نہیں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے مجھے حقائق بیان کرنے سے روک کر جابنداری کا مظاہرہ کیا، کیا ہم نے ملک کو چیمبرز سے چلانا ہے کہ معذرت کر لیں، مشاہداللہ نے اپنے خاندان کی خواتین کو بھی پی آئی اے میں بھرتی کروایا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی آفیشل رپورٹ نیب اور ایف آئی اے کو بھیج رہا ہوں، اب وہی اس کی تحقیقات کریں گے۔ مشاہد اللہ کی خالہ کے بیٹے مطیع اللہ خان کو بیرون ملک تعیناتی پر پیرس میں ٹریفک اسسٹنٹ لگایا گیا۔ ان کے سالے ندیم پاشا کو خلا ف قانون ترقی دی گئی جس کیلئے کوئی بورڈ اجلاس بھی نہیں بلایا گیا۔