ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا سکینڈل منظرعام پر ، گرفتار کرلیں گئیں کیونکہ۔۔۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا سکینڈل منظرعام پر ، گرفتار کرلیں گئیں ...
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا سکینڈل منظرعام پر ، گرفتار کرلیں گئیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماں منصور کو ملک کی انسداد بد عنوانی ایجنسی نے اربوں ڈالر کے سکینڈل میں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق روسماں منصور کے وکیل نے بتایا کہ ملائیشیا کے انسداد بد عنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) میں کئی گھنٹے کی تفتیش کے بعد ان کی موکلہ کو گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے ایک درجن سے زائد الزامات لگائے گئے ہیں جن میں ملک کے خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ یہ الزامات ان پر رواں سال مئی میں ہونے والے الیکشن میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں کی کامیابی کے بعد لگائے گئے۔

بعد ازاں ایم اے سی سی نے ایک جاری بیان میں کہا کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد 66 سالہ روسماں منصور کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایم اے سی سی کا کہنا تھا کہ موجودہ پیش رفت کے حوالے سے روسماں کو متعدد الزامات کا سامنا ہے ، انسداد بد عنوانی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو جمعرات کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا، اگر سابق وزیراعظم کی اہلیہ پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسماں ایم اے سی سی کے کوالالمپور میں قائم ہیڈکوارٹرز میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور اسی لمحے ان کے خاوند سے پولیس نے ایک علیحدہ مقام پر اربوں ڈالر کے سکینڈل میں تفتیش کی تھی۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب خود پر لگنے والے بد عنوانی کے تمام الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں ڈالر اپنے ذاتی بینک اکاو¿نٹ میں منتقل کئے تھے۔