پنجاب اسمبلی،مسلم لیگ ن کے باغی رہنما زعیم قادری کی اہلیہ سمیت 4 ارکان نے حلف اٹھا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے باغی رہنما زعیم قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری سمیت پنجاب اسمبلی کے مزید 4 ارکان نے حلف اٹھالیا،حلف اٹھانے والوں میں عظمیٰ قادری،اویس دریشک ،نفیسہ امین اور جلیل شرقپوری شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرپرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوا،عام انتخابات میں حلف اٹھانے سے رہ جانے والے ارکان اسمبلی سے سپیکر پرویزالٰہی نے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں زعیم قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری کے علاوہ اویس دریشک،نفیسہ امین اور جلیل شرقپوری شامل ہیں۔