’عقل سے کام لینا ہوگا، یہ نہ ہو کہ چینی آجائیں اور ہماری۔۔۔‘ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿ود نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ گیا، خبردار کردیا

’عقل سے کام لینا ہوگا، یہ نہ ہو کہ چینی آجائیں اور ہماری۔۔۔‘ وزیراعظم کے ...
’عقل سے کام لینا ہوگا، یہ نہ ہو کہ چینی آجائیں اور ہماری۔۔۔‘ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿ود نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ گیا، خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مشیر تجارت وصنعت وپیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ امریکہ وچین لڑ پڑے ،فائدہ پاکستان کو ہے ، ہمیں عقل سے کام لینا ہوگا، یہ نہ ہو سی پیک انڈسٹریل زون میں چینی آجائیں اور ہماری صنعتیں بند ہو جائیں،ہم چین کو الزام نہیں دیتے بے وقوف ہم ہی تھے ،میں یہ پالیسیاں ختم کرنا چاہتا ہوں،پارلیمنٹرینز میری مدد اور سپورٹ کریں،پاکستان میں خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی نہیں ہونی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا ،سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑے گا، مشیر تجارت نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے ،ن لیگ کی حکومت نے ریونیو کمانے کیلئے غلط ڈیوٹیاں لگائیں ، سب سے زیادہ درآمدات چین سے ہو رہی ہیں، جس پرچینی سفیر کو وزارت میں ملاقات کیلئے بلایا ہے ،چین کے ساتھ درآمدات کاحجم15 ارب ڈالر اور برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہیں اور اس وقت 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے ،ملک یہ برداشت نہیں کر سکتا،چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے میں انتہائی نقائص تھے ،چین کو کہا ہے کہ رواں سال پاکستان سے دو ارب ڈالر کا سامان خریدے ،چین نے 57 ٹیرف لائنز پر چھوٹ دینے کا کہا ہے جبکہ پاکستان نے 350 ٹیرف لائن کم کرنے کا کہہ دیا ہے ، وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین میں کہیں گے کہ کچھ کریں ،رواں سال پاکستان سے 2 ارب ڈالر کا مال خریدیں، مشیرتجارت نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جا رہا ، یوٹیلیٹی اسٹوررز پر ہیئر کلر اور کاسمیٹکس غریبوں کیلئے نہیں، اسٹیل ملز کی نجکاری یا چلانے کے بارے میں فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔