وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی،5 وزرا،ایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی،5 وزرا،ایک وزیرمملکت کل ...
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی،5 وزرا،ایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی،5 وزرااورایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علی وزراسے حلف لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دےدی،علی امین گنڈاپور،فیصل واڈا،اعظم سواتی وفاقی وزیر کاحلف اٹھائیں گے، محمدمیاں سومرواورصاحبزادہ محبوب سلطان بھی وفاقی وزیرہوں گے جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدمیاں سومرو کووفاقی وزیرنجکاری بنانے کاامکان ہے جبکہ علی امین گنڈاپورکوامورکشمیراورشمالی علاقہ جات کاقلمدان ،اعظم سواتی کوسائنس وٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کاامکان ہے،زرتاج گل کووزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی لگانے کاامکان ہے۔