’ رشی کپور دراصل اس لیے امریکہ گئے ہیں کہ۔۔۔ ‘ سینئر اداکار کو کینسر ہونے کی خبروں پر کرینہ کپور نے خاموشی توڑدی
ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور نے رشی کپور کو کینسر ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔اداکار رشی کپور چند روز قبل علاج کی غرض سے امریکا گئے تھےتاہم انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیاتھا لیکن اب میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اوران کاکینسرتیسری سٹیج پر ہے۔
رشی کپور کے مداح ان کی بیماری کا سن دنگ رہ گئے تاہم ان کے بھائی اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے رشی کپور کو کینسر کے مرض میں مبتلاہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمیں بھی نہیں معلوم کہ رشی کپور کو کیا بیماری ہے۔ یہاں تک کہ رشی کپور بھی اپنے مرض کے متعلق کچھ نہیں جانتے اور یہی جاننے کے لیے وہ امریکا گئے ہیں جہاں وہ ٹیسٹ کرائیں گے، جس کے بعد پتہ چلے گا کہ انہیں کیابیماری ہے۔ اس کے بعد ہم خود تمام لوگوں کو رشی کپور کی بیماری سے متعلق آگاہ کریں گے۔
رندھیر کپور نے رشی کپور کی بیماری کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا لوگ کیسے اتنی بڑی افواہ پھیلاسکتے ہیں کہ رشی کپور کینسر جیسے مرض میں مبتلاہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔