خود کو پی ٹی آئی کا ضلعی صدر بتانے والا یہ شخص ملزم کو تھانے میں گھس کر زبردستی چھڑوا کر لے گیا ، کیا کہتا رہا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدرآباد کے پولیس تھانے میں خود کو پی ٹی آئی کا ضلعی صدر بتانے والا یہ علی ہنگورو ٹریفک حادثے میں گرفتار ملزم کو زبردستی تھانے سے چھڑوا کر لے گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حیدرآباد کے علاقے مکی شاہ میں واقع تھانے کے اے ایس آئی ساجد الیاس اور علی ہنگورو نامی شخص کے درمیان تلخ کلامی جاری ہے اور اس دوران دونوں ایک دوسرے سے تمیز سکھا رہے ہیں تاہم خود کو پی ٹی آئی کا ضلعی صدر بتانے والے اس شخص نے پولیس اہلکار کو کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جائیں ، اور جب پولیس اہلکار نے علی ہنگورو کو سیگریٹ پینے سے منع کیا تو اس نے آگے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیگریٹ باہر سے پیتا آرہاہوں ،میری مرضی ،چرس نہیں پی رہا۔
حیدر آباد تھانے کے پولیس اہلکار ساجد الیاس کاکہناہے کہ علی ہنگورو کے ہمراہ 15 افراد تھانے میں آئے اور دو اکتوبر کے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار شخص کو زبردستی چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ علی ہنگورو تھانے میں دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ساجد الیاس کا کہناتھا کہ ہم نے اس سے متعلق جب اپنے ایس ایچ او کو آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال آپ انہیں جانے دیں میں صبح خود آکر معاملے کو دیکھوں گا۔
ویڈیو دیکھیں:
تبدیلی بدمعاشی سے
— Mr.Pollitics (@RozMalikPPP) October 4, 2018
پی ٹی آئی حیدرآباد کےرہنما علی ہنگورو کاپولیس اسٹیشن مکی شاہ پر دھاوا
تھانے میں گرفتارPTIورکر کو زبردستی، غیرقانونی طور پر چھڑا لے گیا@BBhuttoZardari@ImranKhanPTI
pic.twitter.com/jjWKNEDIcs