وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، وزیر اعظم ہاؤس میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، وزیر اعظم ہاؤس میں نیشنل سکل ...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، وزیر اعظم ہاؤس میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر کواقتصادی شعبوں میں تعیناتیوں کااختیارتفویض کر دیا گیا  جبکہ ترکی کے تعاون سے وزیر اعظم ہاؤس میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمرنے اقتصادی صورتحال پربریفنگ دی اوروزیراعظم عمران خان نے معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات پروزیرخزانہ اوران کی ٹیم کوسراہا۔ وزیراعظم نے ضمنی مالیاتی بل منظورہونے پراظہاراطمینان کیااور وزیرخزانہ کواقتصادی شعبوں میں تعیناتیوں کااختیارتفویض کر دیا گیا۔اجلاس میں میجرجنرل عارف کی بطورڈی جی اے این ایف تقرری کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ترکی کے تعاون سے وزیر اعظم ہاؤس میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ۔