چھاچھرو کے گاؤں میں آتشزدگی سے 50 گھر جل کر خاکستر، متاثرین کی مدد کیلئے میگھواڑ کمیونٹی فرینڈز گروپ میدان میں آگیا
عمرکوٹ (سید ریحان شبیرسے)تحصیل چھاچھرو کے گاؤں بھاڈا سندا میں دو روز قبل اچانک آگ لگنے سے "50"کےقریب گھر جل کر راکھ ہوگئے تھے بےچارے متاثرین کھلے تلے آسمان بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں اب ان غریب متاثرین کی مدد کے لیے عمرکوٹ میگھواڑ کیمونٹی فرینڈز گروپ کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر لچھمن رکیسرانی کی قیادت میں ان متاثرین میں مکمل راشن کا سامان بستر اور زندگی کی دیگر ضروریات کا سامان تقسیم ڈاکٹر لچھمن کیسرانی نے "ڈیلی پاکستان آن لائن "سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ان غریب متاثرین کی داد رسی کریں ان غریب لوگوں کی سب کچھ تباہ ہوچکا ہے ڈاکٹر لچھمن ،ڈاکٹر درم داس تیرتھ سمان شنکر لال وغیرہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ ان متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے مالی امداد کریں فرینڈز گروپ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے ان متاثرین میں مکمل راشن کا سامان بستر رضائی چارپائی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی استعمال کی اشیاء "45"گھروں میں تقسیم کی ہے۔