بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 18 کشمیریوں کو شہید کردیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے، قابض افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔کلبھوشن کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس کی فروری سے سماعت شروع ہو رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف میں یہ سماعت مسلسل چلے گی، کیس کی مکمل تیاری ہے اور اسے عالمی عدالت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔