لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشیدکے بیٹے پرتھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ پولیس اہلکاروں کواغوااورتشددکی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے معمول کے گشت کے دوران دو روز قبل میاں حسن کو برہنہ حالت میں ایک لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑا تھا۔وزیر ہاﺅسنگ کے بیٹے نے فون کرکے دوستوں کو بلا یا اورتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سرکاری اسلحہ ، موبائل فون ، وائرلیس سیٹ چھیننے کے بعد زبردستی اپنی پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے فرار ہوگئے۔
تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق پولیس اہلکار ندیم اقبال ، عثمان مشتاق، عثمان سعید علاقہ میں معمولی کا گشت کررہے تھے ، ایف آئی آر کے مطابق اس دوران ایل ڈی اے پارک غالب مارکیٹ کے قریب پولیس نے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو چیک کیا جس میں ایک نوجوان اور ایک خاتون نیم برہنہ حالت میں مبینہ طور پر غلط حرکات کر رہے تھے اہلکاروں نے ان کو چیک کیا اور تھانے جانے کےلئے کہا جس پر مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت نوجوان نے مزاحمت شروع کردی اور موبائل فون سے کال کر دی۔