نارووال سپورٹس سٹی کرپشن سکینڈل میں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈاخترنوازگنجیرا گرفتار

نارووال سپورٹس سٹی کرپشن سکینڈل میں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس ...
نارووال سپورٹس سٹی کرپشن سکینڈل میں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈاخترنوازگنجیرا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نارووال سپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈاخترنوازگنجیرا کوگرفتارکر لیا۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اختر نواز گنجیرا کو گزشتہ رات گرفتارکیا ہے اور اخترگنجیراپرسپورٹس سٹی میں من پسندافرادکوٹھیکے دینے کاالزام ہے جبکہ سپورٹس سٹی کی تعمیرمیں غیرمعیاری میٹریل بھی استعمال کیا گیااور 4ارب کے منصوبے پراب تک ڈھائی ارب خرچ ہوچکے ہیں۔