ڈی جی نیب راولپنڈی کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات  ,اہم امور پر گفتگو

ڈی جی نیب راولپنڈی کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات ...
ڈی جی نیب راولپنڈی کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات  ,اہم امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب راولپنڈی کے ڈی جی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز سننے والے احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے دونوں ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی جو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے موقع پر پاناما پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے،ڈی جی نیب اور ججز کے درمیان ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج صاحبان سے ملاقات کے بعد صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ملاقات کیسی رہی؟  انہوں نے بتایاکہ ’ہمیں ادھر مسئلہ ہیں، تفتیشی افسران کے آفس کا مسئلہ ہے، ہمارے وکیلوں کا یہاں چھوٹا سا کمرہ ہے اور اےسی کا بھی مسئلہ ہے؟ ہمارا کام کوئی بھی نہیں رہا، پاناما ختم ہوگیا ہے، اب تو ہم ان مقدمات میں گواہ بھی نہیں رہے، اب جو بھی کرنا ہے عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ احتساب عدالت کے دوسرے جج ارشد ملک بھی شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔