سپورٹس کمپلیکس نارووال،جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے:ایف آئی اے

سپورٹس کمپلیکس نارووال،جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے ...
سپورٹس کمپلیکس نارووال،جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے:ایف آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک ناصر نے کہاکہ 2014 میں اسپورٹس کمپلیکس نارووال کی تعمیر پر3 ارب روپے لاگت آئی تھی،جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل سامنے آنے کے معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک ناصر نے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس نارووال پاکستان سپورٹس بورڈ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے،جعلی کوٹیشن کے ذریعے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے،مختلف سامان کی خریداری کی مد میں بے ضابطگیاں پائی گئیں،جس میں ملزمان کیخلاف تھانا ایف آئی اے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،مقدمہ میں پی ایس بی کے دو مزید افسران کو بھی نامزد کیا گیا،:دیگر ملزمان میں ایکسیئن اعجاز اکبر،سپرنٹنڈنٹ اظہاراحمد شامل ہیں،ملزمان نے انجینیرنگ یونیورسٹی کی جعلی روپورٹس پر ادائیگیاں بھی کر دیں،ملزمان نے انجینیرنگ یونیورسٹی کی جعلی رپورٹس پر ادائیگیاں بھی کر دیں۔

جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے نے اختر گنجیراکا 5روزہ ریمانڈحاصل کر لیا،اخترگنجیراکوایف آئی اے کے گوجرانوالہ دفتر میں رکھا گیا ہے،سابق ڈی جی نے سپورٹس سٹی میں من پسند لوگوں کوٹھیکے دیے،مٹیریل غیرمعیاری استعمال کیا گیا،سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے منصوبے کاافتتاح مکمل ہونے سے قبل ہی کردیا،اس لئے ریاض پیرزادہ،احسن اقبال،یوسف رضا گیلانی کو بھی شامل تفتیش کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز نارووال سپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل منظر عام پر آئی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈاخترنوازگنجیرا کو بھی گرفتارکر لیا تھا ۔