ترک فوج نے استنبول میں سعودی قونصلیٹ گھیرے میں لے لیا کیونکہ وہاں پر۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آگئی
استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فوج نے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ترک فوج کی طرف سے یہ اقدام سعودی صحافی جمال خشوگی کی پراسرار گمشدگی کے بعد اٹھایا گیا، جو اپنی ترک بیوی کے ہمراہ اپنی دستاویزات لینے سعودی قونصلیٹ گیا تھا، جمال خشوگی سفارتخانے کے اندر چلا گیا اور اس کی بیوی ہیطس باہر انتظار کرنے لگی تاہم آج دوسرا دن ہے اور جمال خشوگی قونصلیٹ سے باہر نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق جمال خشوگی سعودی حکومت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر سخت تنقید کرتا تھا جس کے باعث خدشہ ہے کہ اسے سعودی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ 36سالہ ہیطس کا کہنا تھا کہ ”ہم یہاں دستاویزات لینے آئے تھے، جمال مجھے باہر انتظار کرنے کا کہہ کر سفارتخانے کے اندر چلا گیا اور اب تک واپس نہیں آیا۔ اس کے بارے میں کچھ پتا نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ میں یہ بھی نہیں جانتی کہ وہ سفارتخانے کی عمارت کے اندر ہے یا پھر اسے سعودی حکام نے کہیں اور منتقل کر دیاہے۔ “