دنیا کی سب سے مہنگی شراب کی بوتل، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جواب جان کر انسان کے واقعی ہوش اُڑجائیں

Oct 04, 2018 | 06:01 PM

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی اقسام کی مہنگی ترین شراب بنائی جاتی ہے لیکن گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ میں شراب کی ایک بوتل اتنی مہنگی فروخت ہوئی ہے کہ سن کر آدمی کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں شراب کی یہ بوتل بولی میں فروخت ہوئی اور خریدار نے اسے ساڑھے 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 13کروڑ 60لاکھ روپے) میں خریدا۔ اس شراب کی خاصیت یہ تھی کہ یہ لگ بھگ 92سال پرانی تھی۔ اسے 1926ءمیں کشید کیا گیا تھا۔اس بولی میں قدیم ترین شراب کی 12بوتلیں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق یہ بوتلیں جب سے بون ہیمز وہسکی سیل میں پیش کی گئی ہیں تب سے ان کو خریدنے کے لیے دنیا بھرسے، بالخصوص چین سے لوگ بون ہیمز سے رابطہ کر رہے ہیں۔ بون ہیمز وہسکی سپیشلسٹ مارٹن گرین کا کہنا ہے کہ ”ہم شراب کی یہ بوتل اتنی مہنگی فروخت ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین شراب کی بوتل قرار پائی ہے اور یہ اعزاز ہمارے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ہمارا اندازہ تھا کہ یہ بوتل 7سے 9لاکھ پاﺅنڈ کے درمیان فروخت ہو گی اور ہمارا اندازہ درست ثابت ہوا۔“

مزیدخبریں