پٹرولنگ پولیس کا دائرہ کار تمام شاہرات تک بڑھانا چاہتے ہیں،ملازمین کی ترقی کے لئے مؤثر پرموشن رولز بنا رہے ہیں:ڈی آئی جی سہیل سکھیرا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کا دائرہ کار تمام شاہرات تک بڑھانا چاہتے ہیں،ملازمین کی ترقی کے لئے مؤثر پرموشن رولز بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا نے پٹرولنگ پولیس کی سہ ماہی کار کردگی کا جائزہ لیا ،اجلاس میں تمام ریجنل ایس ایس پی اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کو فیلڈ ڈیوٹی ڈکلئیر کرنے سے ملازمین کی ترقی میں حائل رکاوٹ دورہو گئی ہے۔انہوں نے افسران کو کہا کہ قوم اور ملک کے لئے بہترین کارکردگی کے ساتھ کنٹری بیوٹ کریں، آپکی کارکردگی ہی آپکی ریپوٹیشن ہے،اچھی کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا دائرہ کار تمام شاہرات تک بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ ملازمین کی ترقی کے لئے مؤثر پرموشن رولز بنا رہے ہیں۔