مظفرآباد: پریس کلب کے باہر پولیس کااپنے ہی پیٹی بھائیوں پرلاٹھی چارج
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پرپولیس کے کنٹریکٹ ملازمین احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے حملہ کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائیوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق مظفرآبادمیںکانٹریکٹ پولیس اہلکاروں نے ملازمتیں مستقل کرنے اورتنخواہوں کیلئے احتجاج کیا توہلکاروں پرپولیس ٹوٹ پڑی اور شدید لاٹھی چارج کیا،پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی کانٹریکٹ پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ احتجاجی اہلکاروں نے پولیس پرجوبی پتھراو بھی کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی، ایس ایس پی بھی موجود تھے،وردی پہنے ہوئےاحتجاجی کانٹریکٹ اہلکاروں کو پولیس نے تھانے میں منتقل کردیا،احتجاجی مظاہرے میں شریک15 کانٹریکٹ اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ 10سال سے ملازمتیں کررہے ہیں،مستقل کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل نہیں ہوا،تو مجبوراََ احتجاج کرنا شروع کر دیا ،یاد رہے کانٹریکٹ اہلکارملازمتیں مستقل نہ کرنے اورتنخواہوں کیلئے احتجاج کررہے تھے۔